BOYCOTT
اسلام پور کے پرامن ماحول کوخراب کرنے کے لیے فرقہ پسند عناصر جو کچھ بھی یہاں کررہے ہیں ہم ان کا مکمل بائیکاٹ
کرتے ہیں- چا ہے ان کے پیچھے جو کوئی بھی ہوں ایسے لوگ امن دشمن اور موقع پرست ہیں- اسلام پورواطراف کے رہنے والے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں- یہ امن دشمن لوگ یہاں ہندو مسلم فساد کرانا چاہتے ہیں اور موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی ہیرو بننا چاہتے ہیں- ان کوموقع کا فائدہ اٹھانےنہ دیں- آپ کی سنجیدگی ہی ان کو ناکام بنا سکتی ہے - ان کے بھڑکاوے میں آپ قطعا نہ آئیں- آپ سے سنجیدگی کی بھر پور درخواست ہے- لیکن ہم خاموش بیٹھے نہیں ہیں تحریک ترقی اتر بنگال کے ذمہ داران قانونی طور پر ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے بھر پورکوشش کررہے ہیں اورخوشی کی بات یہ ہے کہ ہمیں کامیابی مل بھی چکی ہے-یہاں کے امن اور ہندو مسلم بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لیے امن پسند حضرات مکمل طور سے بیدار ہیں- آپ فکر مند نہ ہوں-بس صرف ہمیں آپ کے تعاون، سنجیدگی اوراتحاد کی ضرورت ہے-