Posts

Showing posts from April, 2017

گنجریا جامع مسجد میں جشن شب معراج

Image
http://www.roznamasahara.com/epapermain.aspx?queryed=11 http://epaper.inquilab.com/epaper/26-apr-2017-13-edition-Bhagalpur-Page-1.html

ماں آج بن سالن ہی کے

Image

گنجریا جامع مسجد میں جشن شب معراج

Image
(اسلام پور،اتر دیناج پور)24اپریل 2017 کی شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے گنجریا جامع مسجد میں ”جشن شب معراج “ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ محفل کی صدارت علامہ امام الدین رضوی صدرمدرس مدرسہ جوہر العلوم نے فرمائی اور نظامت کے فرائض قاری صداقت حسین نے انجام دیے۔ بعد نمازعشاءمحفل کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔ مشہورنعت خواں حافظ تجمل حسین نوری نے معراج سے متعلق قصیدے نہایت ہی ترنم کے ساتھ پڑھے جن سے محفل میں جان آگئی۔ پہلا خطاب مولانامظفر حسین کا ہوا۔ ان کے بعد مولانا ذوالفقاراحمد نے اختصار میں واقعہ معراج اوراس سے متعلق چند شبہات اوران کے جوابات کو بیان کیا۔ مولاناشاہد رضا اشرفی نے دوران خطاب یہ بتایا کہ واقعہ معراج پر ہمیں حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں خاص طور سے اس سائنسی دورمیں اسے سمجھنا تو کافی آسان ہے اورسب سے بڑی بات یہ کہ معراج کرانے والی ذات اللہ تعالی ہے جیساکہ قرآن میں بتایا گیا ہے اور اللہ قادر مطلق ہے۔ پس واقعہ معراج پرکسی طرح کا شبہ اللہ کی قدرت پر شک کرناہے۔ ان کے بعد مولانامحمد شہبازعالم مصباحی صدراتربنگال ڈیولپمنٹ موومنٹ نے نہایت ہ...

اورمیری آنکھیں ڈبڈبا گئیں

Image
آج صبح اٹھا تودل بڑامغموم تھا۔ پتہ نہیں وجہ کیا تھی۔ ویسے بھی غم واداسی میرے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ اسی اداس ومغموم کیفیت کے ساتھ اپنی بیماروالدہ کوڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے لیے اسلام پور لے آیا جو گھر سے 6کلو میٹردورہے۔ ڈاکٹر کے کمپاؤنڈرنے 117نمبرکا ٹوکن دیا اورکہا کہ دو ڈھائی گھنٹے کے بعد آئیں۔ تبھی والدہ نے کچھ کھانے کی خواہش ظاہر کی ۔ ایک ہوٹل میں میں نے ان کو ناشتہ کرایا اورپھر بل ادا کرکے ہم ماں بیٹے ایک دوائی کی دکان کے صحن میں بیٹھ گئے جو ڈاکٹر کے چیمبر کے بالکل اپازٹ میں واقع ہے ۔ یہاں ہوا بڑی اچھی آرہی تھی ۔ میں سر جھکائے کچھ سوچ رہاتھا کہ کسی کے سلام کرنے کی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی۔ سلام کی آوازسن کرمیں نے نگاہ اوپراٹھائی اورسلام کا جواب دیا،لیکن سلام کرنے والے چونکہ ایک سفید ریش بزرگ تھے اس لیے جواب کے بعد میں نے پھر سلام کردیا۔ وہ بزرگ میرا سلام سن کرمیرے پاس آئے اورفرمایا کہ آپ کو سلام کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ جب میں نے سلام کردیا تھا تو آپ کو صرف جواب دینا تھا۔ میں نے کہا کہ بات آپ کی صحیح ہے ،لیکن میں نے یہ سوچ کرکہ مجھے آپ کو سلام کرنا تھا اس لیے سلام کردیا ۔اس پر...

Bajrangis spreading venom in Bengal may turn in riot

Image
بنگال میں بجرنگیوں کی شرانگیزی

امام جعفر صادق

Image
محمد شهباز عالم مصباحی اتر بنگال ڈیولپمنٹ موومنٹ، اتر دیناج پور، مغربی بنگال جعفر صادق، حضرت محمد باقر کے فرزندتھے۔ سید خاندان کے بہت سے افراد اپنے نام کے ساتھ جعفری انہی کی نسبت سے  لگاتے ہیں۔ ان کا نام جعفر، کنیت ابو عبداللہ اور لقب صادق تھا۔ آپ امام محمد باقر کے بیٹے امام زین العابدین کے پوتے اور شہید کربلا امام حسین کے پڑپوتے تھے۔ آپ کی والدہ ام فروہ محمد ابن ابی بکر کی پوتی تھیں جن کے والدقاسم ابن محمد مدینہ کے سات فقہا میں سے تھے۔ ] تذکرہ مشائخ نقشبندیہ نور بخش توکلی صفحہ 57 مشتاق بک کارنر لاہور [ 7 1ربیع الاول 80ھ يا 83 ھ کو آپ کی ولادت مدینہ منورہ میں ہوئی اوروفات 24 شوال يا 15 رجب 148ھ بمطابق 765ء مدینہ منورہ میں ہوئی- ] مسالک السالکین، ج: 1 ، ص: [ 217 امام جعفر صادق کی عاجزی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عالی نسب ہونے کے باوجود عاجزی کے پیکر تھے۔ ایک مرتبہ حضرت سیدنا داؤدطائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:''آپ چونکہ اہلِ بیت میں سے ہیں ،اس لئے مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔‘‘ لیکن وہ خاموش رہے ۔ ج...

Dr. Ambedkar Jayanti: April 14, 2017

Image
http://epaper.inquilab.com/epaper/16-apr-2017-13-edition-Bhagalpur-Page-1.html

تحریک ترقی اتربنگال کی جانب سے ہندوستانی آئین ساز ڈاکٹرامبیڈکرکویاد کیا گیا

Image
ہندوستان ایک کثیرلسانی،کثیر ثقافتی اورکثیرمذہبی ملک ہے-اسی کثیرجہتی کا خیال رکھتے ہوئے ہمارا دستور مرتب کیا گیا ہے- ہمارا دستورنہایت بہترین، منظم، سیکولر، جمہوری اورعوامی دستورہے- اس میں ہرہندوستانی کومذہب، زبان اوراظہار رائے کی بھر پورجائزآزادی دی گئی ہے- کسی بھی مذہب کے عقائد ،معمولات ،رہن سہن اور کھانے پینے کو دوسرے مذہب والوں پر لادا نہیں گیا ہے، بلکہ ہرایک کو اپنے مذہب ودھرم کے لحاظ سے زندگی گزارنے کا مکمل حق دیا گیا ہے- ہمارا یہ دستور26جنوری1950میں پورے ہندوستان میں نافذ کردیا گیاجس کی رو سے یہاں ہرشہری اپنے مذہب،زبان،ثقافت اوراپنی پسند کے ماکولات ومشروبات کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزاررہاہے- لیکن آج ہندوستان میں آرایس ایس سے متاثر سنگھی بجرنگی لوگ اسی سنہرے دستورکی کھلےعام خلاف ورزی کررہے ہیں اوردستورکی بنیادی دفعات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں- کبھی یہ لوگ مسلمانوں کو گاوکشی سے روکتے ہیں تو کبھی” مسجد توڑو اور مندر بناو“ کا اشتعال انگیز نعرہ لگاتے ہیں تو کبھی  یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو یہاں رہنا ہے توانہیں جے شری رام بولنا ہوگا ورنہ وہ پاکستان چلے جائیں- دادری میں شہید ...

Media Coverage on Islampur Hospital Inspection

Image
http://akhbaremashriq.com/delhi_epaper/page_10.html http://www.siyasitaqdeer.com/newspaper-view.php?newsid=9162&date=2017-04-14 http://www.baseeratonline.com/41742.php#comment-2424

اسلام پور ہاسپٹل کا معائنہ

Image
تحریک ترقی اتر بنگال کے کارکنان نے اسلام پور ہاسپٹل کا لیا جائزہ ہاسپٹل میں جگہ بہ جگہ گندگیوں کا ڈھیر، گندگی کی وجہ سے کافی بدبو، مریضوں کو سانس لینے میں بے حد دقت آج بتاریخ 13اپریل، 2017 تحریک ترقی اتر بنگال کے صدر محمد شہباز عالم مصباحی اور سکریٹری منظور احمد نوری نے اسلام ہاسپٹل کا جائزہ لیا. کئی مریضوں سے بات کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ اب ہاسپٹل پہلے کی طرح نہیں ہے. پہلے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور نرس کی طرف سے کافی ہمدردی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا، لیکن اب صورت حال کچھ مختلف ہے،اب سب کے سب پروفیشنل ہوگئے ہیں اور پروفیشنل انداز میں ہی مریضوں سے پیش آتے ہیں. پورے ہاسپٹل کا ہم نے معائنہ کیا. معائنہ کے دوران دیکھا کہ ہاسپٹل کے میل اور فیمیل وارڈز دونوں میں مریضوں کے بیڈ کے سامنے ہی گندگیاں پڑی ہوئی ہیں جنہیں صاف نہیں کیا گیا ہے جس سے مریض کو کافی تکلیف ہوتی ہے اور بدبو کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں بھی دقت ہوتی ہے. ظاہر ہے جب گندگی ہوگی تو وہ فضا صحت بخش نہیں بلکہ مریض کے لیے مہلک ہوگی جبکہ ایک شفا خانے کی پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل صاف ستھرا ہو. اس کے علاوہ بھ...

BOYCOTT

اسلام پور کے پرامن ماحول کوخراب کرنے کے لیے فرقہ پسند عناصر جو کچھ بھی یہاں کررہے ہیں ہم ان کا مکمل بائیکاٹ  کرتے ہیں- چا ہے ان کے پیچھے جو کوئی بھی ہوں ایسے لوگ امن دشمن اور موقع پرست ہیں- اسلام پورواطراف کے رہنے والے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں- یہ امن دشمن لوگ یہاں ہندو مسلم فساد کرانا چاہتے ہیں اور موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی ہیرو بننا چاہتے ہیں- ان کوموقع کا فائدہ اٹھانےنہ دیں- آپ کی سنجیدگی ہی ان کو ناکام بنا سکتی ہے - ان کے بھڑکاوے میں آپ قطعا نہ آئیں- آپ سے سنجیدگی کی بھر پور درخواست ہے- لیکن ہم خاموش بیٹھے نہیں ہیں تحریک ترقی اتر بنگال کے ذمہ داران قانونی طور پر ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے بھر پورکوشش کررہے ہیں اورخوشی کی بات یہ ہے کہ ہمیں کامیابی مل بھی چکی ہے-یہاں کے امن اور ہندو مسلم بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لیے امن پسند حضرات مکمل طور سے بیدار ہیں- آپ فکر مند نہ ہوں-بس صرف ہمیں آپ کے تعاون، سنجیدگی  اوراتحاد کی ضرورت ہے-

اردو رو رہی ہے شمالی بنگال میں

Image
عنقریب تلخ حقائق پر مبنی ایک مضمون ''اردو رو رہی ہے شمالی بنگال میں" سپرد قرطاس کرنے والا ہوں ۔جس میں آپ ملاحظہ کریں گے شمالی بنگال میں اردوزبان کے ساتھ ریاستی حکومت کا سوتیلا سلوک، اردو اساتذہ کو لاحق پریشانیاں، اختیاری و لازمی مضمون رکھنے والے اردو طلبہ کو نصابی کتابوں کی عدم فراہمی، نصابی کتابوں میں اغلاط کی بھر مار، جگہیں خالی ہونے کے باوجود اردو اساتذہ کی عدم بحالی اور اس کے ساتھ اردو کے لیے سرد مہری برتنے والے کچھ سیاسی افراد کی دل سوز کہانیاں ۔۔انتظار کریں۔ اور دعا بھی

Urs-e- Khawja Gharib Nawaz Mubarak

Image
Urs Mubarak to all of you by North Bengal. Please make dua for the betterment of Uttar Bengal, India

Free Health & Eye Checkup Camp

Image
Free Health & Eye Checkup Camp at Dimthi, U/D, W. Bengal, India  Organised by:  Razacommittee Islampur

خواجہ غریب نواز کی تعلیمات پر عمل ہی غریب نواز کی بارگاہ میں اصل خراج عقیدت ہے: ڈاکٹر محمد شہباز عالم مصباحی

Image
http://www.baseeratonline.com/40884.php گنجریا(دیناج پور)میں خواجہ غریب نواز کانفرنس دیناج پور:3اپریل پریس ریلیز بروز پیرہند الولی، عطائے رسول، خواجۂ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی بارگاہ میں ان کے 8055ویں عرس کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گنجریا نیشنل کلب کی جانب سے غریب نواز چوک ،گنجریا ،دیناج پور،مغربی بنگال میں ایک نہایت ہی عظیم الشان خواجہ غریب نواز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی صدارت حضرت علامہ امام الدین رضوی صدر مدرس مدرسہ جوہرالعلوم گنجریا نے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا احمد رضا نوری چنامنا نے انجام دیے۔ مولانا شمیم رضا، مولانا ظفر مامون شمسی اور حافظ وقاری تجمل حسین نوری نے خواجۂ ہند کی بارگاہ میں منقبت کے اشعار پیش کیے۔خاص طور سے حضرت تجمل حسین نوری کے اشعار نے محفل میں سماں باندھ دیا۔خطبائے عظام میں حضرت مولانا شاہد رضا اشرفی نے خواجہ غریب نواز پر بڑی جذباتی وپرجوش تقریر کی۔ان کے بعد حضرت مولانا مفتی امتیاز احمد رضوی نے حضرت خواجہ کی ابتدائی زندگی، تعلیم، اپنے پیر حضرت خواجہ عثماہارونی سے بیعت وخلافت، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں حاضری ...

Hindu & Muslim Unity in Gunjaria

Image
Suren Bhai of Naath Para, Hindu Basti in Gunjaria seeking help from Muslims if any communal force attacks on them. Muslim youth of Gunjaria gathered under the banner of Gunjaria National Club promised them to help every time if needed. In Gunjaria Hindus and Muslims united against communal elements in India, gathering happened on the occasion of Opening Ceremony of Gunjaria National Club

اسلام پور کے رام نومی جلوس میں اشتعال انگیز نعرے

Image
http://www.baseeratonline.com/41024.php پاکستان مردہ باد ،گئو ہتیابند کرو اسلام پور؍مغربی بنگال:6؍اپریل اسلام پورسے شہبازعالم مصباحی کی خصوصی رپورٹ اسلام پور واطراف میں آبادی کے لحاظ سے مسلمان اکثریت میں ہیں اور ہندو وغیرہ غیر مسلم اقلیت میں ہیں۔ یہاں سب لوگ شیر و شکر کی طرح رہتے ہیں۔ پورا علاقہ امن و شانتی کی ایک مثال ہے نہ مسلم کو ہندو سے کوئی پریشانی ہے اور نہ ہندو کو مسلم سے۔ اسلام پور بازار میں اکثر دکانیں مارواڑیوں کی ہیں جن میں مسلمان بلا جھجک خرید و فروخت کرتے ہیں۔ محبت و اخوت، ہمدردی و خیر خواہی یہاں کی مٹی میں ہے۔ لیکن چند سالوں سے کچھ فرقہ پسند عناصر کی نظر اسلام پور پر لگی ہوئی ہے۔ وہ یہاں ہندو مسلم فساد کرانا چاہتے ہیں جس کے لیے کبھی وہ اسلام پور کے بجائے ’’ایشور پور‘‘ نام کی مانگ لے کر جلوس نکالتے ہیں تو کبھی کچھ اور قسم کے پروپیگنڈے کرتے ہیں۔ اس بار تو ان عناصر نے رام نومی کے جلوس ہی کو اپنے مقصد کے لیے آلہ کار بنا لیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس بار جلوس میں اسلام پور واطراف کے علاوہ رائے گنج، سلی گوڑی، بالورگھاٹ وغیرہ سے بھی کثیر تعداد میں ہندوؤں کو ...