اسلام پور میں انٹرنیشنل سیمینار بعنوان اسلام اور خدمت خلق بحسن و خوبی اختتام پذیر
(دیناج پور-اسلام پور) آج کی اس مادہ پرست اور سرمایہ دارانہ نظام پر مبنی دنیا میں کچھ لوگ انتہائی مال دار ہوگئے ہیں تو دنیا کی بڑی آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ہندوستان میں یہ صورت حال کچھ زیادہ ہی ہے۔ یہاں امیر دن بدن اور زیادہ امیر بنتا جا رہا ہے اور غریب کسمپرسی اور استحصالی صورت حال سے دوچار ہے اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تو ایک بڑی تعداد ہے۔ایسے عالم میں ہندوستانی معاشرہ کو سماجی خدمت کی کتنی ضرورت ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ۔انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شمس العلماء فاؤنڈیشن اسلام پور نے "اسلام اور خدمت خلق" کے موضوع پر ایک عالمی سیمینار کا انعقاد کیا۔اس سیمینار کا مقصد لوگوں میں یہ بیداری پیدا کرنا تھا کہ ہم خدمت خلق کو ایک بڑی ضرورت اور کار ثواب سمجھیں اور عملی اقدام بھی کریں۔اس کے ساتھ اس سیمینار سے دنیا کے سامنے خدمت خلق کے حوالے سے اسلام کا سماجی نظریہ بھی سامنے لانا تھا۔سیمینار 19/ماچ 2017 بروز اتوار سریا سین منچ نزد بی ڈی او آفس اسلام پور میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی سرپرستی فقیہ النفس علامہ مفتی مطیع الرحمن مضطر نے اور صدا...