Posts

مَوتُ الْعالِم مَوتُ العالَم

Image
استاذ گرامی حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب قبلہ مصباحی (ولادت:15جون،1940ء)بتاریخ27جولائی ،2017ءبروز جمعرات شام ساڑھے چھ بجے رحلت فرما گئے۔آپ اتر پردیش کے معروف علمی قصبہ مبارک پور کے رہنے والے تھے اور ہندوستان کی مرکزی سنی دانش گاہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے نہایت ہی قدیم اور سینئر استاذ تھے۔انتہائی خلیق، ملنسار، شریف النفس،متواضع، بے لوث، بالکل ہی بے ضرر، نہایت ہی دیانت دار، اصول پسند اور اعلی علمی،تدریسی اور اضافی صلاحیتوں کے حامل مردِ دین۔اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے مطلب اور انہماک اور اس دوران ایک لمحہ بھی ضائع کرنا پسند نہیں۔آپ نے اشرفیہ میں ملازمت کا آغاز یکم دسمبر 1973ءسے کیا۔تب سے تا وفات اشرفیہ ہی میں رہے اور اِس ”باغ فردوس“ کی بہاروں میں اضافہ در اضافہ کیا۔آپ جامعہ اشرفیہ میں مختلف فنون کی کتابیں پڑھاتے تھے۔2003ءمیں ہمیں بھی آپ سے شیخ محمد بن عبد اللہ خطیب تبریزی (متوفی:741ھ)کی مشہور کتابِ حدیث ”مشکوة المصابیح“پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔آپ نہایت ہی سنجیدگی اور متانت کے ساتھ حدیث کی تعلیم دیتے تھے،درس حدیث کے پورے آداب ملحوظ رکھتے تھے اوربہت ہی جامع انداز میں احادیث کا شُستہ ...

چوپڑا میں گا ئے چوری کے الزام میں مارے جانے والوں کے گھر پہنچے ایم پی محمد سلیم/ معاملے کی اعلی سطحی ایماندارانہ جانچ ہو اورحکومت مقتولین کے گھر والوں کو بھاری مالی معاوضہ دے: محمد سلیم

Image
اتر دیناج پور،خصوصی رپورٹ: محمد شہبازعالم مصباحی 3جولائی ،2017بروز پیررائے گنج حلقہ کے ایم پی محمد سلیم اتر دیناج پورکے چوپڑا بلاک میں واقع درگا پورمیں گائے چوری کے الزام میں ہجوم کے ذریعہ مارے جانے والے نصرالدین ،نصیر الحق اور سمیر الدین کے گھر والوں سے ملنے گئے۔ واضح رہے کہ 22جون،2017،جمعرات کی شب میں نصرالدین (25)جو ڈھولوگچھ کا باشندہ تھا، نصیر الحق (29)جو کوتھی پاڑہ کا رہنے والا تھا اور سمیر الدین(30) جو کندرپارکا رہنے والا تھا کودرگاپورمیں ایک ہجوم نے بہیمانہ طورپر پیٹ پیٹ کر ہلاک کرڈالاتھا۔یہ تینوں تعمیراتی کام کرنے والے مزدور تھے۔ایم پی محمد سلیم تینوں گاؤں گئے اورمہلوکین کے گھر والوں سے بات کی۔ہرجگہ بات کرنے سے یہ پتہ چلا کہ ان تینوں کو فون کرکے بلایا گیا تھا اور وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کے رات کو گئے تھے اور پھر صبح تک نہ لوٹے۔صبح ان تینوں گھر والوں کو مقامی ممبر،چوپڑا پولیس اسٹیشن اور واٹس ایپ میں اس سے متعلق گردش کرتی خبر کے ذریعہ معلوم ہوا کہ یہ تینوں رات کو درگا پور میں گائے چوری کے الزام میں مارڈالے گئے ہیں اور ان کی لاشیں چوپڑا پولیس اسٹیشن میں ہیں۔خبر سنتے ہی یہ ...

سونا پور، اتردیناج پور، مغربي بنگال میں گائے چوری کے الزام میں تین مسلمانوں کو انتہا پسندوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

Image
Sonapur, Chopra, (Uttar Dinajpur, West Bengal) se thoda age Teen Mail ke ek Hindu gaon Durgapur se guzar rhe teen musalmano ko Eid se sirf teen din phle 22 June, 2017, Thursday (jumeraat) ki raat me kuch hinduon ne qatl kr diya. In ke naam yeh hain. Md. Nasirul Haque (30), Md. Samiruddin, (32) aur Md. Nasir (33).Yeh teeno Khutipara, Kandarpara aur Dhulogach ke rhne wale the. Hinduon ka khna hai k yeh log gaae (cow) chori krne aae the, is lie hum logon ne unhe mar dala. Jab k maqtoolin ke ghar walon ka khna hai k in logon ko 7: 30 ya 08:00 baje Thursday night ko phone kr ke bulaya gya tha aur yeh phone sunne ke baad motorcycle pr sawar ho kr Durgapur gae aur phir in logon ko maar dala gya.   Teeno maqtoolin ko nanga kr ke bhut buri trh se qatl kiya gya hai. Private parts tk ko v shadeed zakhm pahuchaya gya hai aur kaat diya gya hai.   Chopra Police Station me teeno ke ghar walon ne shikayat darj kr di hai. Ghar walon ka khna hai k yeh teeno construction mazdoor...

عید اور ہمارا مسلم معاشرہ

محمد شہباز عالم مصباحی ہم اس تحریر میں ’’رسمی مظاہرہ‘‘ اور ’’اخلاقی مظاہرہ‘‘ کی دو اصطلاح استعمال کریں گے۔رسمی مظاہرہ کا مطلب یہ ہے کہ کسی کام کو ضرورتِ رسم کے تقاضے کے تحت ہی کیا جائے اور اخلاقی مظاہرہ کا معنی ہے کہ کسی بھی کام کو اسلامی اسپرٹ اور اخلاقی تقاضے کی رو سے انجام دیا جائے اور اخلاق و اقدار کے اعلیٰ سے اعلیٰ مراتب حاصل کیے جائیں تاکہ ہمارامعاشرہ ایک بہترین اخلاقی ، انسانی ،دینی اور روحانی معاشرہ بن سکے۔آج کا انسان ہر کام کو اول الذکر رسمی مظاہرہ کے طور پر ہی کرتاہے اورثانی الذکر اخلاقی مظاہرہ کے بارے میں بہت کم سوچتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج کی یہ دنیا اخلاقی و انسانی اقدار سے عاری نظر آتی ہے ۔جدید مسلم معاشرہ بھی تقریباً ضرورتِ رسم ہی کے اصول پر گامزن ہے اور اسلام کے بے لوث اخلاقی اصولوں سے نابلد ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم عید الفطر کے دن ’’رسمی مظاہرہ ‘‘کے تحت اپنی عِطر کی شیشی اپنے دوسرے احباب و اقربا کو تو پیش کرتے ہیں،لیکن عید کے علاوہ دنوں میں ہماری عطر کی شیشی صرف اپنے ہی کو مہکانے کے لئے ہوتی ہے اور ’’اخلاقی مظاہرہ‘‘کے تحت ہم دوسروں کو معطر نہیں کر تے۔اسی طرح ہم میں سے اک...

عید اور ہمارا مسلم معاشرہ

Image
http://epaper.inquilab.com/epaper/26-jun-2017-3-edition-Delhi-Page-1.html http://mumbaiurdunews.com/?edate=2017/06/26&epg=16 http://urdu.starnews.today/archives/22930

قطب الاقطاب شیخ محمد رشید جون پوری

Image
 خانقاہ عالیہ رشیدیہ چمنی بازار، پورنیہ، بہار کا نہایت ہی سادگی سے بھرا صوفیانہ دروازہ جہاں حضرت بندگی شیخ محمد مصطفی جمال الحق عثمانی جون پوری آرام فرما ہیں۔ آپ کی نسل میں نابغہ روزگار مصنفین صوفیہ پیدا ہوئے۔ حضرت قطب الاقطاب شیخ محمد رشید جون پوری (ف:بروز جمعہ،رمضان المبارک، 1672ء) آپ ہی کے صاحبزادے ہیں۔ حضرت قطب الاقطاب کی تصنیف "مناظرہ رشیدیہ" فن مناظرہ میں نہایت ہی بے نظیر کتاب ہے اور پورے عالم اسلام میں اہل علم کے مابین متداول ہے۔ ہند و پاک کے تقریبا تمام مدارس میں اس کا درس دیا جاتا ہے۔ پورنیہ و اطراف میں اسلام و تصوف کی اشاعت میں خانقاہ رشیدیہ چمنی بازار کا بڑا کلیدی کردار ہے۔

فوری طلاق ثلاثہ: چند ضروری باتیں

Image
http://www.baseeratonline.com/43786.php#.WR3tLl30HkU.facebook http://akhbaremashriq.com/delhi_epaper_index.html http://www.merawatan.in/epaper/ http://www.farooquitanzeem.com/page_7.html http://sahafat.in/delhi/p-6.htm http://www.siyasitaqdeer.com/newspaper-view.php…