دونوں سادھویوں، رام چندر چھترپتی، انشل چھترپتی، ستیش ڈاگر اور ججوں کو دل سے سلام _Over Raam Rahim Verdict

دونوں سادھویوں، رام چندر چھترپتی جی (ایڈیٹر: پورا سچ)، انشل چھترپتی (ابن رام چندر چھترپتی)، ستیش ڈاگر(تحقیقاتی انسپکٹر) اور ججوں کو دل سے سلام جنہوں نے ہزار مشکلات اور دھمکیوں کے باوجود بابا گُرمِت رام رحیم سنگھ کو مجرم بنا کر چھوڑا۔ یہ سچائی کی جیت ہے۔ آج مجھ جیسے معمولی آدمی لکیر کے فقیر کے لیے فخر کا دن ہے جو سچائی کے راستے پر چلنا چاہتا ہے اور اس کے لیے جی جان سے کوشش کر رہا ہے۔ رام چندر چھترپتی جی کو آج یاد کرنے کا دن ہے جن کو اسی معاملے کا خلاصہ کرنے کی وجہ سے قتل کردیا گیا تھا۔ تصویر رام چندر جی کی ہے۔