مدرسہ اسلامیہ میں جلسہ تقسیم انعامات و اسناد


 اسکولز و کالجز کے طلبہ و طالبات کو دینی معلومات سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت : مفتی عیسی رضوی
 آج مدرسہ اسلامیہ عالم گیریہ، کھجور باڑی(کشن گنج، بہار)میں جلسہ تقسیم انعامات و اسناد منعقد ہوا جس میں اسلامک سمر کلاسیز کے پانچ سو سے زائد طلبہ و طالبات کو انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے. یہ طلبہ و طالبات کھجور باڑی، مریا، بلدیا ہاٹ، جگڈوبا، پوٹھیا، گوا باڑی، عود گارا،اسلام پور، رمنیا پوکھر، کھٹیا پچھلا، گوال پوکھر، گنجریا اور چھتر گاچھ وغیرہ مختلف مقامات کے تھے. جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر ماہر رضویات حضرت علامہ مفتی محمد عیسی رضوی، کٹم باسہ شریک تھے جن کے ہاتھوں انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے. یہ اسلامک سمر کلاسیز کھجور باڑی کے عالم مولانا محمد اویس قرنی رضوی چلاتے ہیں. اس کورس کا مقصد یہ ہے کہ اسکولز اور کالجز میں پڑھنے والے مسلم طلبہ/طالبات دینی و اسلامی عقائد و تعلیمات سے با خبر ہوں اور ساتھ ہی ان کو سیرتِ رسول اور تاریخ اسلام کی معلومات بھی فراہم کی جائے. اس کورس کے لیے بہت ہی سہل انداز میں امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف کی جانب سے کتابیں تیار کی گئی ہیں. جلسہ تقسیم انعامات و اسناد میں سامعین کی بھی کثیر تعداد تھی جنہوں نے کورس کے امیدواران کی کافی حوصلہ افزائی کی اور کورس کے منتظم مولانا محمد اویس قرنی رضوی کو بھی کافی مبارکبادیوں سے نوازا. نارتھ بنگال ڈیولپمنٹ موومنٹ کے صدر مولانا محمد شہباز عالم مصباحی اور سکریٹری جناب منظور احمد نوری نے بھی کورس کے منتظم کو ڈھیر ساری مبارکبادیاں دیں اور اس کورس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا.